منگل 25 فروری 2025 - 11:40
حزب اللہ، لبنان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے: قالیباف

حوزہ/ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے حزب اللہ کو لبنان کی قومی طاقت کا اہم جز اور سلامتی و علاقائی استحکام کا ضامن قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے حزب اللہ کو لبنان کی قومی طاقت کا اہم جز اور سلامتی و علاقائی استحکام کا ضامن قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے حزب اللہ کے بہادر اور محبوب رہنماؤں، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تاریخی تشییع جنازہ کا ذکر کیا اور اسے مزاحمتی تحریک کی طاقت اور حزب اللہ کی عوامی حمایت کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید نصراللہ نے اپنے ایثار و قربانی سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ صہیونی غاصب حکومت کے جرائم کے خلاف مزاحمت ایک نظریہ ہے، جسے طاقت کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ قالیباف نے مزید کہا کہ لبنان کے عوام نے حزب اللہ کے قائدین سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور دشمن کے خوف یا مایوسی کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ کی طاقت اور عوامی حمایت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دشمن لبنان کی سیاسی اور سلامتی کی فضا سے مزاحمت کو ختم نہیں کر سکتے۔ ایران بھی لبنان کے داخلی اتحاد کو ضروری سمجھتا ہے اور حکومت، پارلیمنٹ اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

قالیباف نے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے مکتب کے سچے پیروکار تھے، جنہوں نے اپنے خون سے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حزب اللہ، لبنان کی خودمختاری، قومی مفادات اور استحکام کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha